سابق کرکٹرز کے منہ نوٹوں سے بند کرنے کا نسخہ تیار


 لاہور: 

سابق کرکٹرزکے منہ نوٹوں سے بندکرنے کا نسخہ تیارکرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہائی پرفارمنس  سینٹر میں کوچز کیلیے انٹرویوز کے مراحل مکمل ہوگئے،شعبہ کوچنگ کے سربراہ  گرانٹ بریڈبرن نے فہرست ڈائریکٹرندیم خان کے حوالے کردی ہیں، اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی کی منظوری کے بعد ناموں کا باقاعدہ اعلان ہوگا۔

پی سی بی کے خزانے سے فیضاب ہونے والوں کی فہرست میں نام درج کرانے کے خواہشمندوں میں پاکستان کرکٹ کے کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں، جنھیں اس سے پہلے وسیم خان اینڈ کمپنی نے مسترد کردیا تھا، اب یہ معروف سابق کرکٹرز بورڈ کی چھتری تلے ہم خیال بن کر صرف 2 ٹیسٹ اور دو ون ڈے میچز کھیلنے والے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کی سربراہی میں کام کریں گے۔ یہ سب کھلاڑیوں کو کرکٹ کے گْر سکھاکر ملکی خدمت کے نام پر ہر ماہ لاکھوں روپے اپنے اکاونٹس میں منتقل کرنے کیلیے بے چین ہیں۔

یاد رہے کہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں، عبدالرزاق کو آل راؤنڈرز کی صلاحیتیں نکھارنے کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے، پیسرز کے لیے شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں