سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کی ایک چھوٹی سی غلطی پر برطانوی عوام برہم

سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کی ایک چھوٹی سی غلطی پر برطانوی عوام برہم


معروف سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کی ایک چھوٹی سی غلطی پر برطانوی عوام برہم ہوگئے۔

ڈیوڈ بیکھم نے اتوار کے روز برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹی وی ایوارڈز (بافٹا) میں شرکت کی جہاں وہ ایک ایسی غلطی کر گئےجسے برطانوی عوام کبھی نہ تو بھول سکتے ہیں اور نہ ہی معاف کر سکتے ہیں۔

2012ء کے اولمپیئن سے فلمساز بننے والی سوانا لیف کو بطور برطانوی مصنف، ہدایت کار اور پروڈیوسر کیریئر کے شاندار آغاز کے لیے بافٹا ایوارڈ پیش کرنے سے پہلے انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان نے کھیلوں میں درکار لگن اور فلمسازی میں تخلیقی عمل کے درمیان مماثلتیں بیان کیں۔

ڈیوڈ بیکھم نے اپنی اس تقریر کے دوران فٹبال کے بارے میں بات کرتے ہوئے لفظ ’سوکر (soccer)‘ کا استعمال کیا۔

یاد رہے کہ ’سوکر (soccer)‘ کا لفظ فٹبال کے کھیل کے لیے امریکا میں  استعمال کیا جاتا ہے جبکہ برطانوی عوام فٹبال کے کھیل کو’فٹبال‘ کہنا ہی زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔

اسی لیے ڈیوڈ بیکھم کا برطانیہ کے ایوارڈز کی تقریب کے دوران امریکی زبان کا استعمال کرنا برطانوی عوام کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور وہ سوشل میڈیا پر سابق فٹبالر پر شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں