سابق شوہر ہیرو قرار، کیا نور نے عون چوہدری سے دوبارہ شادی کرلی؟


شوبز کی دنیا سے راہیں جدا کرنے والی نور بخاری نے اپنے سابق شوہر عون چوہدری کو اپنا ہیرو قرار دے دیا۔

نور بخاری نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے سابق شوہر کی تصویر لگا کر کیپشن میں لکھا کہ ’میرا ہیرو‘۔

اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ نور بخاری نے اپنے تیسرے شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کر لی ہے جس کے بعد یہ ان کی پانچویں شادی ہوگی۔

بعد ازاں نور بخاری نے پانچویں شادی کی افواہوں کو جھوٹا قرار دیا لیکن نور کی جانب سے شیئر کی جانے والی سابق شوہر کی تصویر نے مداحوں کو تذبذب میں مبتلا کردیا ہے۔

نور کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے لیکن تاحال نور کی جانب سے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

اسی ضمن میں قومی اسمبلی کے رکن و پی ٹی آئی کے رہنماء عامر لیاقت حسین کی جانب سے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔

عامر لیاقت حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’تم آگئے ہو نور آگیا ہے، دوبارہ شادی کا فیصلہ کرلیا ہے، عظیم عورت، قدر مزید بڑھ گئی اور عون بھائی کو تو جانتے ہی ہوں گے آپ‘۔

خیال رہے کہ نور نے پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے کی تھی لیکن 2 سال بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی، بعد ازاں نور بخاری نے 2010 میں فاروق مینگل سے شادی کی تھی جو ایک سال سے بھی کم عرصہ رہی۔

نور نے 2012 میں عون چوہدری سے شادی کی تھی اور ان سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن یہ شادی بھی صرف چند ماہ تک ہی رہی۔


اپنا تبصرہ لکھیں