لاہور:
سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی تقریب میں شرکت کے لئے امریکا روانہ ہوگئے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی امریکا روانہ ہو گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نیو یارک میں فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کریں گے۔
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی تقریب جمعہ کو یانکر میں ہوگی، اور سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیرخان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، جب کہ معروف اداکار عدنان صدیقی تقریب کی میزبانی کریں گے، تقریب میں شرکت کے لیے 100 ڈالر کا ٹکٹ رکھا گیا ہے، اور اسٹارز کے ساتھ تصویر بنانے کے لیے 150 ڈالر ادا کرنا ہوں گے، جب کہ تمام حاصل شدہ رقم رفاحی مقاصد کے لیے استعمال ہوگی۔