سابقہ فاٹا کی 16 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے الیکشن شیڈول جاری


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابقہ فاٹا کی 16 نشستوں پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے بعد سابق فاٹا میں یہ پہلا صوبائی انتخاب ہوگا جس کے لیے پولنگ 2 جولائی کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 16 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی 9 سے 11 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے اور نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرستیں 12 مئی کو جاری کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات کی اسکروٹنی کی آخری تاریخ 18 مئی ہوگی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 22 مئی اور اپیلوں پر فیصلہ ٹریبونل 27 مئی تک کرے گا جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 مئی ہوگی، امیدواروں کو انتخابی نشان 30 مئی کو الاٹ کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے سابقہ فاٹا میں سرکاری محکموں میں تقرری اور تبادلوں پر پابندی بھی لگا دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں