سائوتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر مذاکراے کا اہتمام


 
سائوتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے شہید محترمہ
بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر مذاکراے کا اہتمام
اسٹیٹ ریپنرینٹو ٹیری میزا سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے رہنمائوں کا
محترمہ بینظیر بھٹو کو زبردست خراج تحسین
بینظیر کا خلاف اب تک پر نہیں ہو سکا ہے، مقررین، سید فیاض حسن، آفتاب
صدیقی ، راجہ مظفر کشمیری ،غزالہ حبیب، امبرین خان، راجہ زاہد اختر
خانزادہ ودیگر کا خطاب
ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ٹیکساس اور
سائوتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ کی جانب سے مشترکہ طور پر پاکستان کی سابق
وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ایک مذاکرات کا اہتمام
ٹیکساس کنگ ارونگ میں منعقد کیا گیا،اس مذاکرات میں ریاست ٹیکساس کی
اسٹیٹ ریپنرنیٹو ٹیری ،میزاڈیلس پیس سینٹر کے صدر آفتاب صدیقی خواتین اور
کشمیری حقوق کی علمبردار غزالہ حبیب،امبرین خان جبکہ پاکستان سے پیپلز
پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر اور پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر شفقت
تنویر نے ٹیلی فونک خطاب کیا، پروگرام کی نظامت کے فرائض سید فیاض حسن نے
سر انجام دئیے،جبکہ انہوں نے بھی اس موقع پر خطاب کیا،جبکہ صحافی راجہ
زاہد اختر خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے بھی بینظیر بھٹو کے ہمراہ گزارے
ہوئے لمحات کی یاداشتیں حاضرین سے شیئر کیں، کشمیری رہنما راجہ مظفر نے
بھی خطاب کیا، اس موقع پر مقررین اور حاضرین مذاکرہ نے محترمہ بینظیر
بھٹو کی عوام کیلئے جدوجہد پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے
کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو حقیقی طور پر عوامی لیڈر تھیں اور ان کے شہید
ہو جانے کے بعد پاکستانی سیاست میں جو خلاپیدا ہوا ہے وہ آج تک پرُ نہیں
ہو سکا ہے، انہوں نے کہا کہ محترمہ نے اپنی دور اقتدار میں اور بحالی
جمہوریت کی تحریک میں جو کردارا دا کیا وہ ناقابل فراموش ہے، مقررین کا
کہنا تھا کہ محترمہ جیسی لیڈر صدیوں بعد ہی قوم کو نصیب ہو گی، اس موقع
پر  پاکستانی نژاد امریکیوں سمیت مقامی امریکن کمیونٹی اور انسانی حقوق،
خواتین حقوق کے رہنمائوں نے شرکت کی، بعد ازاں آنے والے افراد کے اعزاز
میں عشائیہ بھی دیا گیا، جبکہ پروگرام کے آرگنائزر سید فیاض حسن نے آنے
والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں