ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان نے والی بال کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا


کھٹمنڈو: ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے والی بال کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان والی بال ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گروپ کے دونوں میچز جیتنے کے بعد سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلا دیش کو آؤٹ کلاس کرکے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

پاکستان نے بنگلا دیش کو 0-3 سے شکست دی، پاکستان نے پہلا سیٹ 15-25، دوسرا سیٹ 21-25 اور تیسرا سیٹ 24-26 سے جیت کر فائنل میں جگہ پکی کی اور ایونٹ میں اپنا میڈل یقینی کرلیا۔

گولڈ میڈل کے لیے پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

پاکستان نے اس سے قبل گروپ میچز میں مالدیپ اور سری لنکا کو شکست دے کر اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 1-3 سے شکست دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں