ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے طلائی تمغوں کی تعداد 24 ہوگئی 00:00 00:00 Quality پاکستان

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے طلائی تمغوں کی تعداد 24 ہوگئی

پاکستانی کھلاڑی نے ساؤتھ ایشین گیمز میں نئی تاریخ رقم کردی، جولین تھرو کے مقابلوں میں 86 میٹر سے زائد کی تھرو کرکے ارشد نے نہ صرف ساؤتھ ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ بنادیا بلکہ اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے ہفتے کو ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیے جس کے بعد پاکستان کے مجموعی طلائی تمغوں کی تعداد 24 ہوگئی۔

نیپال میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں ہفتے کو پاکستان کا آغاز ایٹھلیٹکس میں ارشد ندیم کی تاریخی پرفارمنس سے ہوا۔

ارشد نے چھیاسی اعشاریہ دو نو میٹر کی تھرو کرکے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا۔ ارشد نے ساتھ ساتھ ساؤتھ ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ بھی بنادیا، اس سے قبل یہ رکارڈ بھارت کے نیرج کمار کے پاس تھا جنہوں نے 2016 میں 83 میٹر کی تھرو کی تھی۔

ارشد نے اپنی پرفارمنس کے دوران پانچ میں سے چار مرتبہ 80 میٹر سے زائد کی تھرو کی۔

85 میٹر کی کوالیفائنگ اسٹینڈرڈ کو پہنچ کر انہوں نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے ریسلنگ کے مقابلوں میں بھی دو گولڈ میڈلز جیتے۔ عنایت اللہ نے 70 کلوگرام جبکہ عبدالرحمٰن نے 79 کلوگرام ریسلنگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتے۔

پاکستان ساؤتھ ایشین گیمز 2021 کی میزبانی کرے گا

ویٹ لفٹر عثمان امجد راٹھور نے 102 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 330 کلوگرام کا ویٹ اٹھاکر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

عثمان نے اسنیچ میں 150 اور کلین اینڈ جرک میں 180 کلوگرام وزن اٹھایا۔ خاتون ویٹ لفٹر رابعہ رزاق نے خواتین کی 87 کلوگرام کیٹیگری میں 141 کلوگرام وزن اٹھاکر سلور میڈل اپنے نام کیا۔

ریسلنگ میں زمان انور اور طیب رضا فائنل باؤٹس میں ناکامی کے بعد سلور میڈل کے حقدار قرار پاِئے۔

خواتین کی چار ضرب چار سو ری لے میں پاکستان کی صاحب اسرا، نجمہ پروین، رابعہ عاشق اور انیلہ گلزار پر مشتمل ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

شوٹنگ میں پاکستان کے غلام مصطفیٰ بشیر، خلیل اختر اور مقبول حسین پر مشتمل ٹیم نے 50 میٹر ائیرپسٹل میں ٹیم ایونٹ کا سلور میڈل حاصل کیا۔

جی ایم بشیر نے اس ایونٹ کا انفرادی سلور میڈل بھی اپنے نام کیا۔

اسکواش میں پاکستان کے فرحان محبوب، فائزہ ظفر اور مدینہ ظفر نے برانز میڈلز حاصل کیے۔

غفران عادل اور نادرہ رئیس نے 10 میٹر ائیر رائفل مکسڈ مقابلوں میں برانز میڈل جیتا۔

ایتھلیٹکس کی چار ضرب چار سو میٹر میں بھی پاکستان نے برانز میڈل حاصل کیا۔

تیرہویں ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس اب تک 24 گولڈ، 30 سلور اور 38 برانز میڈل حاصل کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں