ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے بورڈ ممبر سراج بٹ انتقال کرگئے، پاکستان میں سپرخاک کردیا گیا، مکہ مسجد گارلینڈ میں قران خوانی منگل 12 اکتوبر کو ہوگی۔


ڈیلس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ)

ڈیلس پاکستانی کمیونٹی کی متحرک شخصیت ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ ، مسلم ڈیموکریٹککاکس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کی ایڈوائزری کمیٹیکے ممبر قراقرم تھنکرز فورم کے صدر  سراج بٹ آج پاکستان میں انتقال کر گئے وہ اپنی فیملی کےہمراہ پاکستان میں اپنے علاقے گلگت گئے ہوئے تھے مرحوم ایک سال سے کینسر کے عارضے میںمبتلا تھے اور گزشتہ ایک سال سے وہ مسلسل کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے انہوں نے یہاں ڈیلسمیں اپنے سماجی فلاحی اور سیاسی کاموں اور کمیونٹی میں مثبت سرگرمیوں کے سبب اپنا نامبنایا انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے علاوہ وہ سیاسی پلیٹ فارم کے ذریعے بھیکشمیر کاز کیلئے اپنی آواز بلند کرتے رہے گلگت کے لئے وہ خصوصنا آواز بلند کرتے تھے جبکہڈیلس میں وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر بھی رہے کمیونٹی میں وہ زندہ اور ہر دل  عزیزشخصیت کے طور پر پہچانے جاتے تھے امریکہ میں ہمیشہ اپنے علاقے سے آنے والوں کے لیے اپنےگھر کے دروازے کھول دیتے تھے یہاں آنے والے کئی خاندانوں کی انہوں نے بھرپور مدد کی ان کےانتقال کی خبر سے کمیونٹی سوگ کی کیفیت میں مبتلا ہے اور منوائی مرحوم نے لواحقین میں اہلیہاور تین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔ ان کو پاکستان میں گلگت کے علاقے استو میں ان کی والدہ کےپہلو میں سپرد خاک کردیا گیا ہے جبکہ یہاں پر ان کے دوستوں کی جانب سے ان کی روح کے ایصالثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ان کے انتقال پر مسلم ڈیموکریٹک کاکس کےرہنماؤں سید فیاض حسن، راجہ زاہد اختر خانزادہ، عماد سالم، پاکستان سوسائٹی آف نارتھٹیکساس کے صدر عابد ملک ، عابد بیگ ، ڈاکٹر ریاض حیدر ساؤتھ ایشیاء ڈیموکریسی کے صدرامیرمکھانی، ڈاکٹر قیصر عباس، راجہ مظفر کشمیری،  ڈیلس پیس اینڈ جٹس  سینٹر کے صدرآفتاب صدیقی پاکستان امریکن ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر عامر سلیمان ڈاکٹر جاوید اجملافتخار سعید، انٹرٹینٹمینٹ کے صدر اے زی قاسمی، مودی قاسمی، سمیت متعدد  تنظیموں کےرہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ ان کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

دوسری جانب ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کی جانب سے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام مکہ مسجد گارلینڈ میں مورخہ 12 اکتوبر بروز منگل شام سات بجے کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں کمیونٹی کے افراد سید فیاض حسن سے فون نمبر 682-429-9954 پر رابطہ کرسکتے ہیں
مسجد کا ایڈریس مندرجہ ذیل ہے

Makkah Masjid
3301 W Buckingham Rd, Garland, TX 75042

مرحوم کی زندگی کے دوران امریکہ کی رکن کانگریس ایڈی برنیس جانسن اور دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ گروپ فوٹو


اپنا تبصرہ لکھیں