ممبئی:
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں محمد رضوان کی بیٹنگ سے بھارت کے سابق کرکٹر سنجے منجریکر کافی متاثر ہوئے ہیں۔
سنجے منجریکر نے پاکستانی وکٹ کیپر کو ’سدابہار‘ بیٹسمین قرار دے دیا ہے، پہلی اننگز میں ففٹی اسکور کرنے والے رضوان کے بارے میں منجریکر نے ٹویٹ کی کہ وہ بیٹنگ کرسکتے ہیں، فرنٹ فٹ پر ڈرائیو کرنے کے ساتھ عمدگی سے پل اور کٹ بھی کھیلتے ہیں، یہی بات انھیں سدابہار بیٹسمین بناتی ہے، اس لیے مجھے ان کے ٹاپ 3 اسکور آسٹریلیا اور لندن میں سامنے آنے پر کوئی حیرت نہیں ہے۔