زیادتی کیس میں بری نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو ٹی ٹوئنٹی کیلئے گرین سگنل مل گیا

زیادتی کیس میں بری نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو ٹی ٹوئنٹی کیلئے گرین سگنل مل گیا


زیادتی کے کیس میں بری ہونے والے نیپالی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لمیچانے کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال کو اجازت دی۔

واضح رہے کہ سندیپ لمیچانے کو چند روز قبل عدالت نے زیادتی کے کیس میں بری کیا تھا جس کے بعد کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال نے سندیپ لمیچانے کی معطلی ختم کی تھی۔

سندیپ لمیچانے 2018ء سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، وہ51 ایک روزہ اور 52 ٹی 20 میچز میں نیپال کی نمائندگی کرچکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں