زرینہ وہاب نے بیٹے اداکار سورج پنچولی کے لئے دعاؤں کی اپیل کردی

زرینہ وہاب نے بیٹے اداکار سورج پنچولی کے لئے دعاؤں کی اپیل کردی


بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ زرینہ وہاب نے حالیہ انٹرویو میں اپنے بیٹے اور اداکار سورج پنچولی کے لئے دعاؤں اور اس کی حمایت کی درخواست کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ زرینہ وہاب نے حالیہ انٹرویو میں مذکورہ کیس میں میڈیا کے کردار پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ میڈیا نے ان کے بیٹے کو منفی انداز میں پیش کیا تاہم وہ عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہیں جب سچ سب کے سامنے آجائے گا۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا فیصلہ آنے سے قبل کسی بھی نتیجے پر مت پہنچیں اور ان کے بیٹے اداکار سورج پنچولی اور خاندان کو اپنی دعاؤں میں رکھیں، کیونکہ یہ وقت ان کے لئے بہت مشکل ہے۔

خیال رہے کہ جیا خان کی خود کشی کا کیس بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک انتہائی مشہور اور متنازع کیس ہے، جس کے فیصلے کا کئی لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سورج پنچولی نے اس پورے کیس میں اپنی بے گناہی کو ثابت کیا ہے جبکہ ان کے اہل خانہ نے اس مشکل گھڑی میں ان کا پورا ساتھ دیا اور ان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے آنجہانی جیا خان کے بوائے فرینڈ اور اداکار سورج پنچولی کے خلاف اداکارہ کو خودکشی پر اکسانے کے معاملے پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں