اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 7 ارب 28 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک ہفتے میں 17 کروڑ ڈالر بیرونی قرض اور دیگر ادائیگیاں کی گئیں۔
مرکزی بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 7 ارب 28 کروڑ روپے رہ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 1 کروڑ ڈالر کم ہو کر 6 ارب 55 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجموعی ذخائر 18 کروڑ ڈالر کم ہو کر 13 ارب 83 کروڑ ڈالر پر آ گئے ہیں۔