زبردستی کی شادی کے بعد بیٹی قتل، آسٹریلیا میں افغان ماں کو سزا

زبردستی کی شادی کے بعد بیٹی قتل، آسٹریلیا میں افغان ماں کو سزا


آسٹریلیا میں زبردستی بیٹی کی شادی کرانے پر مسلمان ماں کو سزا سنادی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 50 سالہ افغان خاتون آسٹریلیا میں جبری شادی کے خلاف رائج قانون کے تحت سزا پانے والی پہلی شخصیت بن گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سکینہ محمد جان نامی والدہ پر معمولی رقم کے عوض 2019ء میں اپنی 21 سالہ بیٹی رقیہ حیدری کی 26 سالہ محمد علی حلیمی کے ساتھ شادی کروانے کا الزام ثابت ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد علی حلیمی نے رقیہ حیدری کو قتل کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی والدہ کو 3 سال عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سکینہ محمد جان نے جرم کا اعتراف نہیں کیا اور اس نے بیٹی کی موت پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے اور وہ مقدمے کی سماعت کے دوران اپنی بے گناہی پر قائم رہیں۔

دوسری جانب استغاثہ کا کہنا تھا کہ معاشرتی دباؤ کی وجہ سے والدہ نے اپنی بیٹی کو شادی کرنے پر مجبور کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں جبری شادی کے قانون کو 2013ء میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت زیادہ سے زیادہ 7 سال قید کی سزا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں