زارا نور کو عالیہ بھٹ سے کس چیز کی توقع نہیں تھی؟

زارا نور کو عالیہ بھٹ سے کس چیز کی توقع نہیں تھی؟


پاکستان شوبز سے وابستہ اداکارہ زارا نور عباس بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے میٹ گالا لُک کی دیوانی ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ کے میٹ گالہ میں زیب تن کی گئی ساڑھی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ میٹ گالا کا انعقاد ہر سال مئی کے پہلے پیر کو امریکا کے شہر نیویارک میں کیا جاتا ہے۔

نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معروف فلمی ستارے اور ماڈلز شرکت کرتے ہیں۔

رواں سال میٹ گالا کی تھیم ’گارڈن آف ٹائم‘ رکھی گئی تھی۔ بھارت سے عالیہ بھٹ نے تھیم کی مناسبت سے پھولوں سے مزین لباس زیب تن کیا۔

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے میٹ گالا 2024 میں معروف ڈیزائنر سبیاساچی کی تیار کردہ 9 گز کی ساڑھی میں شرکت کی، جس پر ہاتھوں سے خوبصورت پھولوں کی کڑھائی کی گئی تھی۔

تاہم عالیہ کی ساڑھی کے 23 فٹ لمبے پلو نے سب کی توجہ سمیٹ لی تھی۔

تاہم اب اداکارہ زارا نور عباس عالیہ بھٹ کے میٹ گالا لُک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی توقع نہیں تھی۔

واضح رہے کہ اس عالمی فیشن ایونٹ میں اداکارہ کی روایتی مگر دیدہ زیب ساڑھی، جس پر دستکاری کی گئی تھی، کو تقریباً 163 کاریگروں نے 1965 گھنٹوں میں تیار کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں