پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس بھی ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کرنے کی خواہشمند ہیں۔
زارا نور عباس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکیہ اور شام میں آنے والے حالیہ زلزلوں سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’میں نے اپنا ایک بیٹا کھو یا ہے اور میں جانتی ہوں کہ ایسی صورتحال میں کیسا محسوس ہوتا ہے‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ’لیکن میں ترکیہ اور شام میں آئے زلزلوں سے ہونے والے بچوں اور خاندان کے متعدد افراد کے جانی نقصان کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میرا دل ان تمام متاثرین کے ساتھ ہے‘۔
زارا نور عباس نے لکھا کہ’میں ایسی تنظیموں کی تلاش میں ہوں جو قابل بھروسہ ہوں اور ایسے لوگوں کو جانتی ہوں جوکہ متاثرین تک ہماری امداد پہنچا سکیں‘۔
یاد رہے اداکارہ زارا نور عباس کے ہاں پچھلے سال بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جوکہ مردہ حالت میں تھا اور اس بارے میں اُنہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا۔