وزارت مذہبی امور کےترجمان نے کہا ہے کہ ریگولر حج اسکیم میں 66 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
خوش نصیب عازمین حج کے لیے قرعہ اندازی 28 دسمبر کو ہوگی، اسپانسرشپ اسکیم میں 31 دسمبر تک درخواستیں وصول کی جائیں گی، اوورسیز پاکستانیوں کے اصرار پر اسپانسر شپ اسکیم میں مزید 9 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپانسرشپ اسکیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی میں 31 دسمبر تک توسیع کی گئی، بیرون ملک سے عازمین حج 31 دسمبر تک ڈالر میں رقوم بھجوا سکیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی ایویشن نے فضائی کمپنیوں کو حج پروازوں کا شیڈول جمع کرانے کے لیے 2 جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کے لیے مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔