ریڈمی نوٹ سیریز کے اب تک کے بہترین سستے فون پیش

ریڈمی نوٹ سیریز کے اب تک کے بہترین سستے فون پیش


چینی موبائل کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنے معروف برانڈ ’ریڈمی‘ کے نوٹ سیریز کے تینوں فونز کو پیش کردیا، جنہیں مناسب قیمت کے اب تک کے بہترین ریڈمی فونز قرار دیا جا رہا ہے۔

شائقین کو طویل عرصے سے ’ریڈمی نوٹ 12‘ سیریز کے فونز کا انتظار تھا اور کمپنی نے پہلی بار اپنے موبائل میں 200 میگا پکسل کا کیمرا بھی متعارف کرادیا۔

نوٹ سیریز کے تینوں فونز کی قیمت مناسب رکھی گئی ہے اور سب سے مہنگے فون کی قیمت پاکستانی 84 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

ریڈمی نوٹ 12

کمپنی نے اس فون کو 67۔6 انچ کی ایمولیڈ اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے اور اس کے سی پی یو اور چپ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

اسنیپ ڈریگن 4 جنریشن ون کی چپ کے حامل اس فون میں اینڈرائیڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ایم آئی یو آئی 13 کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس فون کو مختلف ماڈیولز یعنی 4، 6 اور 8 جی بی ریم اور 128 اور 256 انٹرنل میموریز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا کیمرا 2 میگا پکسل کا ہے اور اس میں آٹو فوکس سینسر ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے، اس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری اور 33 واٹ کا چارجر دیا گیا ہے جب کہ اس کے سائیڈ میں فنگر پرنٹ بھی دیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت 38 ہزار سے 46 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

ریڈمی نوٹ سیریز 12 پرو

کمپنی نے تمام فونز کو مختلف ریم ماڈیولز میں پیش کیا ہے—فوٹو: کمپنی
کمپنی نے تمام فونز کو مختلف ریم ماڈیولز میں پیش کیا ہے—فوٹو: کمپنی

اس فون کو بھی 67۔6 انچ کی ایمولیڈ اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ اس میں بھی اینڈرائیڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ایم آئی یو آئی 13 کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس فون کو بھی مختلف ماڈیولز یعنی 4، 6، 8 اور 12 جی بی ریم اور 128 اور 256 جی بی انٹرنل میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فون کے بیک پر بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں مین کیمرا 50 میگا پکسل، دوسرا 8 جب کہ تیسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔

ریڈمی نوٹ 12 پرو کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور کے سائیڈ میں بھی فنگر پرنٹ سینسر شامل ہے۔

فون کو 5000 ایم اے ایچ بیٹری اور 120 واٹ کے طاقتور چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت 68 ہزار سے 74 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

ریڈمی نوٹ سیریز 12 پرو پلس

کمپنی نے اس فون کو بھی 67۔6 انچ کی ایمولیڈ اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے اور اسے 8 اور 12 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کو بھی 4300 ایم اے ایچ بیٹری اور 120 واٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس میں بھی اینڈرائیڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ایم آئی یو آئی 13 کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس فون کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے بیک پر دیے گئے مین کیمرا کو 200 میگا پکسل میں دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر دیا گیا دوسرا کیمرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہے جب کہ اس کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت 72 ہزار سے 84 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں