کئی ہٹ فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا فلموں، معاشرے اور عالمی امور پر اپنی آرا کا اظہار کرتے ہوئے کبھی خدشات سے نہیں گھبراتیں۔
حال ہی میں انھوں نےاداکارہ سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
انھوں نے نوبیاہتا جوڑے کی شادی کے حوالے سے کی جانے والی ٹرولنگ پر ایک طنزیہ کمنٹ بھی کیا۔
ریچا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں کی بین المذاہب شادی پر سوشل میڈیا میں کی جانے والی منفی ٹرولنگ سے کوئی فرق نہیں پڑا۔
انھوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا۔ پیاری سونا اور ظہیر، میں تم لوگوں کی سادگی سے بہت حیران ہوئی ہوں۔ مزید لکھا تم دونوں کے آپس کے عہد و پیمان پر بڑی خوشی ہوئی کہ تم لوگوں نے اپنے رستے کا خود چناؤ کیا۔
ریچا چڈھا نے مزید لکھا کہ اس جذبے پر میں اور علی (علی فضل) تم لوگوں پر نازاں ہیں اور ہمیں پیار ہے۔ تم دونوں کی جوڑی نہایت شاندار ہے اور بری نظر والے تیرا منہ فالتو۔
تم دونوں کے لیے پیار۔ شاندار پارٹی کا شکریہ۔ میری خواہش ہے کہ تہم ایک ہنسی خوشی زندگی گزاروں۔
واضح رہے کہ ریچا چڈھا نے اکتوبر 2022 میں معروف مسلمان اداکار علی فضل سے شادی کی ہے۔