ریپ کیس میں گرفتار بھارتی اداکار و رکن اسمبلی ضمانت پر رہا


کوچی: ساتھی اداکارہ کے ریپ کیس میں گرفتار بھارتی اداکار اور رکن پارلیمنٹ ایم مکیش کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار اورصوبائی اسمبلی کے رکن ایم مکیش کے خلاف ان کی ساتھی اداکارہ نے ریپ اور جنسی تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ اداکار کو اسپشل انویسٹیگیشن ٹیم نے گرفتار کیا تھا اور بعد میں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

اداکار مکیش کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ رہائی سے قبل ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ اسپشل انویسٹیگیشن ٹیم نے اداکار سے ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی تھی۔ اداکار مکیش نے ریپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جھوٹا مقدمہ اس لیے درج کروایا گیا ہے کیونکہ انہوں نے اداکارہ کے ہاتھوں بلیک میل ہونے سے انکار کردیا تھا۔

گزشتہ کچھ روز میں ملیالم فلم انڈسٹری کی متعدد مشہورترین شخصیات کے لیے جنسی طورپر ہراساں کے الزامات کے تحت درجنوں ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہیں۔ یہ مقدمات ملیالم فلم انڈسٹری سے متعلق جسٹس ہیما کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد درج کروائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انڈسٹری کے بہت سے اداکار اور ڈائریکٹرزاداکاروں کے جنسی استحصال میں ملوث ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں