ریپ کا جرم ثابت، نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو 8 سال قید کی سزا سنادی گئی

ریپ کا جرم ثابت، نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو 8 سال قید کی سزا سنادی گئی


جرم ثابت ہونے پر نیپال کے اسٹار اسپنر سندیپ لمیچانے کو عدالت نے 8 سال قید کی سزا سنادی۔ 

کٹھمنڈو کی سیشن عدالت نے سندیپ لمیچانے پر 2255 امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ انہیں مثاثرہ لڑکی کو 1500 امریکی ڈالر دینے کا بھی حکم دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سندیپ لمیچانے پر 17 سالہ لڑکی سے ریپ کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔

سنگل بینچ پر مشتمل جج ششر راج نے زیادتی کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ گزشتہ ہفتے سنایا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ نیپالی ٹیم کے سابق کپتان اور لیگ اسپنر کو سزا آئندہ ہفتے ہونے والی سماعت پر سنائی جائے گی۔

عدالتی فیصلہ آنے سے قبل 23 سالہ سندیپ لمیچانے فی الحال ضمانت پر رہا تھے۔

واضح رہے کہ متاثرہ لڑکی نے گزشتہ سال ستمبر میں پولیس میں کیس دائر کیا تھا۔ اکتوبر میں کرکٹر کو گرفتار کیا گیا تاہم انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

سندیپ لمیچانے 2018ء سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، اب تک 51 ایک روزہ اور 52 ٹی20 میچز میں نیپال کی نمائندگی کرچکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں