ریما خان کی نعت خوانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول


واشنگٹن: اداکارہ ریما خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ محفل میلاد میں اپنی خوبصورت آواز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کرتی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں واشنگٹن ڈی سی میں قائم پاکستان سفارت خانے میں محفل میلاد میں موجود ہیں اور نعت رسول مقبول ﷺ ’’زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا پیام آیا‘‘ پڑھ رہی ہیں۔ پاکستان ایمبیسی میں محفل میلاد کا انعقاد 12 ربیع الاول کی مناسبت سے کیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین ریما خان کی آواز اور نعت پڑھنے کے انداز کو بے حد سراہ رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں