ریحانہ انسٹاگرام پر مجھے فالو کرتی ہیں: جھانوی کپور

ریحانہ انسٹاگرام پر مجھے فالو کرتی ہیں: جھانوی کپور


بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے آننت امبانی کی بھارت کے گاؤں جام نگر میں ہونے والی پری ویڈنگ سرمنی کے دوران اپنے اور امریکی گلوکارہ ریحانہ کے درمیان ہونے والی گفتگو سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ جھانوی کپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ریحانہ انسٹاگرام پر مجھے فالو کرتی ہیں۔‘

جھانوی کپور کی سوشل میڈیا پر مختصر سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ آننت امبانی کی شادی میں ریحانہ کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کا احوال سنا رہی ہیں۔

اداکارہ کا معروف کامیڈین کپل شرما کے نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے مزاحیہ شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آننت امبانی کی پری ویڈنگ سرمنی میں ریحانہ پرفارمنس دے رہی تھیں۔

اس دوران اچانک سے ریحانہ نے میری جانب اُنگلی کی اور میرے قریب آنے لگیں۔

جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ میں یہ منظر دیکھ کر گھبرا گئی اور سوچنے لگی کہ کیا میں نے کچھ غلط کر دیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ریحانہ میرے قریب آئیں اور بتایا کہ وہ مجھے انسٹاگرام پر اکثر اوقات دیکھتی رہتی ہیں اور فالو کرتی ہیں۔

جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ ریحانہ نے مجھ سے کہا کہ میں بہت خوبصورت ہوں اور میرا مداحوں کو ہاتھ ہلانے کا انداز بھی اُنہیں بے حد پسند ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بعد ازاں ہم ڈانس کرنے لگ گئے، اس دوران میں نے ریحانہ کو بتایا کہ جس گانے پر ہم ڈانس کر رہے ہیں وہ میری ہی فلم کا گانا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں