ریتھک کو میٹرو بس میں دیکھ کر مسافر خوشگوار حیرت میں مبتلا

ریتھک کو میٹرو بس میں دیکھ کر مسافر خوشگوار حیرت میں مبتلا


بالی ووڈ اسٹار ریتھک روشن نے میٹرو بس کی سواری کی اور مسافروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

فلم کی شوٹنگ کیلئے جاتے ہوئے ریتھک روشن ممبئی میٹرو میں سوار ہوگئے اور اپنا تجربہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

انسٹاگرام پر انہوں نے مسافروں کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ آج کام پر جانے کیلئے میٹرو میں سوار ہوگیا، بہت اچھے لوگوں سے ملاقات ہوئی، آپ لوگوں سے وہ محبت شیئر کر رہا ہوں جو مجھے لوگوں سے ملی۔

ریتھک روشن نے کہا کہ بہت شاندار تجربہ رہا، گرمی اور ٹریفک دونوں کو شکست دے دی اور ایکشن فلم کی شوٹنگ کیلئے توانائی بچا لی۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریتھک میٹرو بس میں ہر عمر کے فرد کے ساتھ کھڑے ہیں جن میں بزرگ خواتین بھی شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں