ریتک روشن دوسری شادی کب کر رہے ہیں؟

ریتک روشن دوسری شادی کب کر رہے ہیں؟


بالی ووڈ کے معروف اداکار ریتک روشن کے بارے میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ اپنی گرل فرینڈ صباء آزاد کے ساتھ رواں سال شادی کر رہے ہیں۔

مایئکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریتک روشن اورصباء آزاد رواں سال نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

خیال رہے کہ فی الحال اس ٹوئٹ کی تصدیق نہیں ہوئی، یہ صرف افواہیں ہیں جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

ریتک روشن اور صباء آزاد نے بھی اپنی شادی کے بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اس جوڑی کے بارے میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں ممبئی میں 100 کروڑ کے پر آسائش اپارٹمنٹ میں منتقل ہو رہے ہیں لیکن اداکار نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی تھی۔

 البتہ گزشتہ ایک سال کے دوران  ریتک روشن اور صباء آزاد کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں