رہائش گاہ کے باہر فائرنگ، اے پی ڈھلون نے خاموشی توڑ دی

رہائش گاہ کے باہر فائرنگ، اے پی ڈھلون نے خاموشی توڑ دی


بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار و ریپر امرت پال سنگھ ڈھلون المعروف (اے پی ڈھلون) کا رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اے پی ڈھلون نے پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں ٹھیک ہوں، میرے اہلِ خانہ بھی ٹھیک ہیں، جنہوں نے خیریت دریافت کی ان سب کا شکریہ۔

گلوکار نے یہ بھی لکھا ہے کہ آپ سب کا سپورٹ ہی میرے لیے سب کچھ ہے۔

رہائش گاہ کے باہر فائرنگ، اے پی ڈھلون نے خاموشی توڑ دی

خیال رہے کہ حال ہی میں کینیڈا کے شہر وینکوور میں پنجابی گلوکار اے پی ڈھلون کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی گلوکار پر فائرنگ کی ذمے داری جیل میں بند لارنس بشونی اور گینگسٹر روہت گودھرا نے قبول کر لی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں