بھارت کی 90 کی دہائی کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کوشیر کی انتہائی قریب سے تصویر کھینچنا مہنگا پڑگیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر اور ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روینہ ٹنڈن جنگل میں گھوم رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ جیپ میں بیٹھی ہوئی ہیں اور ان کی گاڑی کے قریب سے ایک شیر گزرتا ہے، شیر گاڑی میں موجود لوگوں کو دیکھ کر دھاڑنا شروع کر دیتا ہے اور پھر جنگل میں چلا جاتا ہے۔
اس دوران اداکارہ روینہ ٹنڈن شیر کی تصویر بنا لیتی ہیں۔ لیکن شیر ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔
دوسری جانب این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سات پورہ ٹائیگر ریزرو حکام نے جنگل میں شیر کے قریب نظر آنے والی گاڑی کی ویڈیو پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ اس معاملے کی تحقیقات میں بھارت کی 90 کی دہائی کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کو بھی شامل تفتیش کیے جانے کا امکان ہے۔