کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔
آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 17 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 33 پیسے پر بند ہوا۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔
مئی 2024 میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 2 پیسے کا اضافہ ہوا، اپریل 2024 کے اختتام پر ڈالر278 روپے 31 پیسے کا تھا۔
رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں ڈالر7 روپے 66 پیسے سستا ہوا ہے، جون 2023 کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر285 روپے 99 پیسے کا تھا۔