کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔
انٹربینک تبادلے میں آج کاروبارکے اختتام پرڈالر کی قیمت 278 روپے 50 پیسے رہی۔
انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی آئی، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔
آج اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 280 روپے27 پیسے پر بند ہوا۔