کراچی:
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافے کا رحجان غالب رہا۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 16پیسے بڑھ کر 160روپے 17پیسے کی سطح پر بند ہوئی. اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5پیسے کے اضافے سے 160روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔