روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، ڈالر ایک روپے 6 پیسے سستا

روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، ڈالر ایک روپے 6 پیسے سستا


ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 6 پیسے سستا ہوگیا۔

افغانستان اور ایران میں ڈالر کے غیر قانونی اخراج کے خلاف انتظامیہ کے سخت اقدامات کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز 289.80 کے مقابلے میں 0.36 فیصد کمی کے ساتھ 288.75 پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ہوا اور ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ڈالر 290 پر ٹریڈ ہوا۔

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان(ایف اے پی) کے مطابق صبح 10 بجے انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 64 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا جو گزشتہ روز 289 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ٹریس مارک کی ہیڈ آف اسٹریٹجی کومل منصور نے روپے کی قدر میں اضافے کا سہرا شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کے اضافے کے امکانات کے باوجود حالیہ مانیٹری اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کو دیا۔

انہوں نے بتایا کہ خاص طور پر قلیل مدت میں لین دین میں نمایاں تصحیح کی وجہ سے پریمیئم 18 فیصد سے کم ہو کر صفر کے قریب آ گیا ہے، مزید کہا کہ روپے کی قدر میں اضافے کے ردعمل میں برآمدکنندگان بھی ڈالر فارورڈ فروخت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بینک بھی اپنے مقصد کی وجہ سے فارورڈ فروخت میں مصروف ہیں، تاہم تبادلے میں کمی کی بنیادی وجہ بینکوں کی جانب سے خرید و فروخت کرنا ہے تاکہ درآمدات کے لیے طلب کو پورا کرنے کے لیے ڈالر حاصل کیے جاسکیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں