روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری، ڈالر 290 روپے سے نیچے آگیا

روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری، ڈالر 290 روپے سے نیچے آگیا


حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھنے کا رجحان جاری ہے، آج بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید ایک روپے 18 پیسے کم ہو گئی۔

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق تقریباً 9 بج کر 48 منٹ پر ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی مزید ایک روپے 18 پیسے اضافے کے بعد 289 روپے 78 پیسے پر پہنچ گئی، جو مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ روز تنزلی کے بعد 290 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہونے کے بعد 292 پر تجارت ہو رہی ہے، جو گزشتہ روز 293 روپے پر بند ہوا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تجارت 290 روپے سے کم پر کی جارہی ہے، 5 ستمبر کو 307 روپے کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پاکستانی کرنسی کی قدر میں 17 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر 335 روپے سے کم ہو کر 293 روپے کی سطح تک آچکی ہے۔

پاک فوج کی حمایت سے رواں ماہ کے اوائل میں ڈالر کی غیر قانونی تجارت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سبب روپے کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں