انٹر بینک میں آج روپےکی قدر میں اضافہ ہوا ہے جب کہ امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ آئی ہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوا ہے۔
12 پیسےکمی کے بعد انٹربینک میں ڈالرکی قدر 283 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 284.75 روپے پر برقرار ہے۔