پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹربینک تبادلہ میں ستمبر کے آخری کاروباری روز ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ ایک پیسا کم ہوا ہے۔
انٹربینک میں آج ڈالر 1روپپہ ایک پیسا سستا ہوکر 287 روپے 74 پیسےکا ہوگیا ہے۔
انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 4 روپے 2 پیسے جب کہ ستمبر میں17 روپے 80 پیسے سستا ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 288 روپےکا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں رواں ہفتے ڈالر 5 روپے 50 پیسے جب کہ ستمبر میں35 روپے سستا ہوا ہے۔