دبئی:
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلیے جو روٹ پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی پر بازی لے گئے۔بھارتی جسپریت بمرا بھی ہاتھ ملتے رہ گئے،اگست کے دوران انگلش کپتان جو روٹ کا بیٹ مسلسل حرکت میں رہا،انھوں نے بھارت سے ابتدائی 3 ٹیسٹ میچز میں 507 رنز بنائے، جس میں 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی شامل تھی۔
اسی فارم نے انھیں ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر پہنچایا۔ ویمن پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ آئرلینڈ کی ایمیئر رچرڈسن کے نام رہا۔