ٹیورن:
پرتگیز سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو 3 ٹاپ یورپیئن فٹبال لیگز میں گولز کی ففٹی مکمل کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔
کرسٹیانو رونالڈو 3 ٹاپ یورپیئن فٹبال لیگز میں گولز کی ففٹی مکمل کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے،انھوں نے یہ کارنامہ پریمیئر لیگ اور اسینش لالیگا کے بعد اب اٹالین سیری اے میں بھی انجام دے دیا، کرسٹیانو رونالڈو نے گذشتہ روز 2 گول کرکے یووینٹس کو لازیو پر 1-2 سے فتح دلائی تھی۔