رونالڈو یا میسی، سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی کون ہے؟

رونالڈو یا میسی، سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی کون ہے؟


عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے۔

فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق، کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے فٹبال کیریئر میں چوتھی بار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی کے بعد اس بار سعودی پرو لیگ کا حصّہ بننے کی وجہ سے تقریباً 260 ملین ڈالرز کمانے کے بعد سرِ فہرست ہیں۔

اس فہرست میں کرسٹیانو رونالڈو کے بعد نامور ہسپانوی گولفر جون راہم  200 ملین ڈالرز کمانے کے بعد دوسری پوزیشن جبکہ لیونل میسی 135ملین ڈالرز کمانے کے بعد تیسری پوزیشن پر ہیں۔

کھیلوں سے متعلق خبروں کی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق،  کرسٹیانو رونالڈو کی فٹبال سے 200 ملین ڈالرز جبکہ مختلف  برانڈز کے ساتھ وابستگی سے 60 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں