رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان

رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان


فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ معروف پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق لب کشائی کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیائے فٹ بال کے مقبول ترین کھلاڑی نے حالیہ انٹرویو میں آئندہ 3 برس میں ریٹائر ہونے کا عندیہ دے دیا۔

خیال رہے کہ 39 سالہ فٹبال کے لیجنڈری کھلاڑی اس وقت سعودی پرو لیگ میں ٹیم النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد دسمبر 2022ء میں شمولیت اختیار کی تھی۔

حالیہ انٹرویو میں رونالڈو نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں جلد ہی ریٹائر ہو جاؤں گا یا نہیں، مجھے لگتا ہے کہ ابھی فٹ بال کے میدان میں بہت کچھ کرنا ہے لیکن ممکنہ طور پر اگلے 2 یا 3 سال میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا، مگر یہ یقینی ہے کہ میں النصر سے ہی اپنی ریٹائرمنٹ لوں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اس کلب میں بہت خوش ہوں، مجھے اس ملک میں اچھا لگتا ہے، سعودی عرب میں کھیل کر خوش ہوں اور اسے ریٹائرمنٹ تک جاری رکھنا چاہتا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں