کراچی:
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی رومان رئیس نے کہا ہے کہ اب وہ مکمل طور پر فٹ ہوچکے ہیں اور پی ایس ایل فائیو میں بھرپور کارکردگی دکھانے کے لئے تیار ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکر گزار ہوں جس نے برے وقت میں بھی سپورٹ کیا اور انجری کے بعد میری بھرپور مدد کی۔
رومان رئیس نے کہا میں چاہتا ہوں کے بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں، پی ایس ایل 5 کے حوالے سے بہت پر امید ہوں، اس مرتبہ مختلف نظر آؤں گا۔