رومانیہ کی اداکارہ لولیا ونتور کا خاص دن سلمان خان نے مزید خاص بنا دیا

رومانیہ کی اداکارہ لولیا ونتور کا خاص دن سلمان خان نے مزید خاص بنا دیا


بالی ووڈ کے سلطان اداکار سلمان خان اپنی مبینہ گرل فرینڈ و رومانیہ کی اداکارہ لولیا ونتور کی 44ویں سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کے بعد توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزشتہ روز رومانیہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و گلوکارہ لولیا ونتور کی سالگرہ کا اہتمام کیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان کی زندگی میں اب ایک لڑکی نے انٹری دی ہے۔

رومانیہ کی اداکارہ لولیا ونتور کا خاص دن سلمان خان نے مزید خاص بنا دیا

وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رومانیہ کی اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر سلمان خان کی رہائش گاہ پر صرف سلمان خان ہی نہیں بلکہ پوری خان فیملی موجود ہیں۔

اس موقع پر لی گئی ایک تصویر رومانیہ کی اداکارہ نے ’آئی لو یو‘ کے کیپشن کے ساتھ اپنی انسٹااسٹوری میں بھی شیئر کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اور سلمان خان دونوں ہی کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی ہے، تاہم تردید بھی نہیں کی گئی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق لولیا اور سلمان خان کے درمیان تعلقات کی خبریں کئی سال سے گردش کر رہی ہیں۔ دوسری جانب لولیا سے قبل کترینہ کیف اور ایشوریا رائے کے حوالے سے بھی خبریں گردش کرتی رہی تھیں۔

جبکہ 2022 میں لولیا کی جانب سے سلمان خان کے حوالے سے تبصرہ ضرور کیا گیا تھا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ وقت بتا کر انہیں اچھا محسوس ہوتا ہے، جبکہ وہ ایک بہترین انسان ہیں۔ جب آپ ان کے قریب ہوتے ہیں، تو بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں