رومانٹک فلمیں پسند نہیں، ٹام کروز کی فلمیں بہت شوق سے دیکھتا ہوں: شاہ رخ خان کا انکشاف

رومانٹک فلمیں پسند نہیں، ٹام کروز کی فلمیں بہت شوق سے دیکھتا ہوں: شاہ رخ خان کا انکشاف


بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رُخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اِنہیں امریکی اداکار ٹام کروز کی فلمیں بہت پسند ہیں۔

شاہ رخ خان کو ہندی فلم انڈسٹری میں سب سے بڑے رومانوی ہیرو کے طور پر جانا جاتا ہے جس کی وجہ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘،  ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’دل تو پاگل ہے‘ جیسے اِن کے مشہور پراجیکٹ ہیں۔

رومانٹک فلموں کے چارمنگ ہیروشاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ’عجیب بات ہے کہ میری سب سے کم پسندیدہ فلمیں رومانوی ہیں۔‘

ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان نے امریکی اداکار و فلمساز ٹام کروز اور ِن کی فلم ’مشن امپاسیبل‘ کی تعریف ہے۔

فلم ’ڈنکی‘ کے اداکار نے بتایا کہ مجھے رومانٹک فلمیں نہیں پسند، میں زیادہ تر ایکشن موویز دیکھتا ہوں۔

بھارتی میڈیا ’ورائٹی‘ سے بات کرتے ہوئےشاہ رخ خان نے بتایا کہ انہوں نے فلموں سے مختصر وقفے کے بعد ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ جیسی ایکشن فلموں سے واپسی کیوں کی تھی۔

شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ جب میں فلموں سے تھوڑا دور ہوا تو سوچا کہ میں نے آج تک کوئی ایکشن فلم نہیں کی ہے، یہی وجہ تھی کہ میں نے ایک ساتھ دو ایکشن فلموں کے ساتھ انڈسٹری میں واپسی کی تھی۔

انٹرویو کے دوران شاہ رُخ خان نے بتایا کہ جب میں فلمیں دیکھتا ہوں تو اس میں ایکشن سے لے کر سائنس فکشن، ہارر اور سنسنی خیز تک کے سب موضوع ہوتے ہیں۔

رومانٹک ہیرو، شاہ رُخ خان نے خود ہی اعتراف اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ عجیب بات ہے ناں کہ میری سب سے کم پسندیدہ رومانوی فلمیں ہیں۔

یاد رہے کہ آج کل اداکار شاہ رخ خان اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ایکشن فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کا لندن میں آغاز ہو چکا ہے۔

سوجوئے گھوش کی زیرِ ہدایت بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان کی بیٹی  سہانا خان اور اداکار ابھیشیک بچن کو بھی دیکھا جا سکے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں