مدینہ منورہ میں روضۂ رسولِ کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں نماز اور پرمٹ سے متعلق حرمین شریفین جنرل اتھارٹی کی ہدایات سامنے آ گئیں۔
حرمین شریفین جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں نماز کا وقت 10 منٹ ہے۔
حرمین شریفین جنرل اتھارٹی کے مطابق روضۂ رسول ﷺ کے لیے پرمٹ سال میں 1 مرتبہ جاری کیا جائے گا۔
حرمین شریفین جنرل اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو عازمین فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں وہ پرمٹ کو منسوخ کر دیں۔