روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب مسلح شخص نے میوزک کنسرٹ میں فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
روسی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنگی لباس پہنے ہوئے متعدد مسلح افراد نے کروکس سٹی ہال میں گھس کر آٹومیٹک ہتھیاروں سے ہجوم پر فائرنگ کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے دھماکا خیز مواد بھی استعمال کی جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا اور بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہال میں موجود لوگوں کو نکال رہی ہے۔