روس کی حسن نصراللہ کے قتل کی مذمت، ڈرامائی نتائج سے خبردار کردیا


 ماسکو: روس نے حسن نصر اللہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ڈرامائی نتائج کی تنبیہ کردی۔

روسی وزارت خارجہ نے ہفتے کو جاری بیان میں بیروت میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کو اسرائیل کی جانب سے ایک اور سیاسی قتل قرار دیا۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی کارروائی لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ڈرامائی نتائج سے بھرپور ہے جس سے تشدد کی نئی لہر جنم لے گی۔ عالمی برادری خطے کو مکمل جنگ طرف جانے سے روکنے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے۔

دریں اثنا روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہفتہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ روس کو بیروت پر اسرائیلی حملے حسن نصراللہ کی ہلاکت پر تشویش ہے، اس طرح کے “سیاسی قتل” معمول بن چکے ہیں۔

انہوں نے غزہ میں اسرائیل کی تباہ کن جنگ کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کا واقعہ فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، امریکی ہتھیاروں سے فلسطینی شہریوں کا قتل عام فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں