روس کا کیف پر میزائل و ڈرون حملہ، پولینڈ کی دھمکی

روس کا کیف پر میزائل و ڈرون حملہ، پولینڈ کی دھمکی


روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائل اور ڈرون حملہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی کیف میں آج صبح دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد یوکرین کی فوج نے کیف اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مزید فضائی حملوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

یوکرین کے حکام نے روس کی جانب سے متعدد فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے پاس فضا میں اسٹریٹجک بمبار طیارے (TU-9511) موجود ہیں، روس مزید بڑے فضائی حملے کرسکتا ہے۔

مقامی حکام نے شمال مغربی شہر لوٹسک میں بھی روسی حملوں کی اطلاع دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک اپارٹمنٹ بلاک کو نقصان پہنچا ہے اور فی الحال ممکنہ ہلاکتوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ادھر پولینڈ کی مسلح افواج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا ہے کہ اگر روس یوکرین کی مغربی سرحد جو پولینڈ سے ملحقہ ہے، کے قریبی علاقوں کو نشانہ بناتا ہے تو وہ خاموش نہیں بیٹھے گا بلکہ پولش اور اتحادی طیاروں سے روس پر حملہ کر دے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے گشتہ ہفتے یوکرین کے یوم آزادی کے موقع پر روسی حملے کا انتباہ جاری کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں