روس پر 4 سال کی پابندی، اولمپکس 2020 اور فٹبال ورلڈکپ سے باہر


ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے روس پر 4 سال کے لیے کھیلوں کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی لگادی۔

اس پابندی کی وجہ سے روس 2022 میں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا جب کہ روس کا دستہ 2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں بھی شرکت نہیں کرسکے گا۔

پابندی کی وجہ سے 4 برس تک کسی بھی اسپورٹس ایونٹ میں روس کا قومی ترانہ نہیں بجایا جائے گا اور نہ ہی اس کا پرچم استعمال کیا جاسکے گا البتہ وہ ایتھلیٹس جو یہ ثابت کردیں کہ وہ ڈوپنگ میں ملوث نہیں رہے وہ آزاد حیثیت میں اولمپکس کے پرچم تلے ایونٹ میں شرکت کرسکتے ہیں۔

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ رواں برس جنوری میں روس نے ڈوپنگ کے حوالے سے جو ڈیٹا دیا تھا اس میں ردوبدل کیا گیا۔

ڈوپنگ ایجنسی کے ایگزیکٹو کمیٹی نے لوزان میں ہونے والے اجلاس میں روسی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے جعلی شواہد دینے اور ڈیٹا ضائع کرنے پر روس پر 4 سال کے لیے پابندی لگادی۔

اس دوران روس کسی بھی اسپورٹس ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے گا۔

پابندی کے بعد روس کا دستہ اولمپکس 2020 میں شرکت نہیں کرسکے گا اور ٹیم ایونٹ میں بھی شرکت نہیں کرے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ روس کی ٹیم قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 سے بھی باہر ہوگئی ہے۔

اس فیصلے کے خلاف روس 21 دنوں میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں