روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آج شمالی کوریا کا دورہ کریں گے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آج شمالی کوریا کا دورہ کریں گے


روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 24 سال بعد آج سے شمالی کوریا کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر پیوٹن شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ملاقات کریں گے، اس دورے کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

کریملن کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے 2019 میں اپنے دورہ روس کے دوران صدر پیوٹن کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت دی تھی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے گزشتہ 70 سالوں میں برابری، باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر اچھے تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ تجارت کا متبادل مکینزم تیار کریں گے جو مغرب کے کنٹرول میں نہیں ہوگا، دونوں ممالک مشترکہ طور پر غیرقانونی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف مزاحمت کریں۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آخری مرتبہ سن 2000 میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے چار ماہ بعد شمالی کوریا کا دورہ کیا تھا۔

ولادیمیر پیوٹن نے اس وقت کے شمالی کوریا کے رہنما اور حالیہ رہنما کم جونگ اُن کے والد کم جونگ ون سے ملاقات کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں