روس، جیل میں گارڈز کو یرغمال بنانے والے 5 قیدی ہلاک

روس، جیل میں گارڈز کو یرغمال بنانے والے 5 قیدی ہلاک


روس کے روستوف ریجن میں حراستی مرکز میں گارڈز کو یرغمال بنانے والوں کو ہلاک کردیا گیا۔

روسی حکام کے مطابق گارڈز کو یرغمال بنانے والے 5 قیدی روسی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے، سیکیورٹی گارڈز کو باحفاظت آزاد کرالیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیدی اپنے سیل کی کھڑکی کی سلاخیں توڑ کر گارڈ روم میں داخل ہوئے تھے، گارڈز کو یرغمال بنانے والےقیدیوں کا دعویٰ تھا کہ وہ داعش کے حامی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قیدیوں نےکار اور فرار ہونے کیلئے محفوظ راستے کا مطالبہ کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں