رواں ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ


ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے جس کی بناء پر رواں ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اداارہ شماریات کے ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 10.50 فیصد ہوگئی۔

رواں ہفتے 17 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی کی گئی ہے اور 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

ریکارڈ کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 34 روپے کا اضافہ ہوا، آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 98 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پیاز، تازہ دودھ، مٹن، باسمتی چاول، پکا ہوا بیف اور دال بھی مہنگی ہونے والی اشیاء شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں