اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 15 ارب 55 کروڑ ڈالر رہا.
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملکی درآمدت کا حجم 27 ارب 39کروڑ ڈالر رہا۔
جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں برآمدات کا حجم 11ارب 84کروڑ ڈالر رہا۔
گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 26 ارب 59کروڑ ڈالر اور برآمدات کا حجم 11ا رب 83کروڑ ڈالر تھے